واشنگٹن میں برلنگٹن کے شاپنگ مال میں ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم تین خواتین ہلاک اور ایک
شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ میکی ڈیپارٹمنٹ سٹور میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مسلح شخص کی تلاش کر رہی ہے جو فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ گیا۔
style="text-align: right;">پولیس کے تازہ بیان کے مطابق فائرنگ میں تین خواتین ہلاک جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ ایک دوسری زخمی ہونے والی خاتون کی زندگي کو کوئي حطرہ لاحق نہیں ہے۔
حکام نے کاسکیڈ مال اور دیگر دکانوں کو سِیل کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا سیاٹل ٹائمز کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور کو قریبی موٹر وے انٹرسٹیٹ فائیو کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔